اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم اقبال (9 نومبر) کو وفاقی دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔
دوسری جانب سندھ اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومتوں نے یوم اقبال پر چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
ان دونوں صوبوں میں یوم اقبال پر علامہ اقبال کے فلسفے، شاعری اور کردار پر روشنی ڈالنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے باقی صوبوں میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲