8 نومبر 2016 - 11:27
افغانستان کے رکن پارلیمنٹ: امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے طیاروں سے داعش دہشتگردوں کی افغانستان منتقلی

افغانستان کے ایک رکن پارلیمنٹ نے داعش دہشت گرد گروہ کو امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی علاقائی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ایک رکن پارلیمنٹ عبیداللہ بارک زئی نے پیر کے روز کابل میں ایک اجلاس میں کہا ہے کہ داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے عناصر کو امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے طیاروں سے پاکستان اور پھر وہاں سے افغانستان منتقل کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ، روس اور چین کا مقابلہ کرنے کے لئے دہشت گردوں کو پاکستان میں تربیت دے رہا ہے تاکہ انھیں ماسکو اور بیجنگ کے خلاف استعمال کیا جاسکے۔

عبیداللہ بارک زئی نے پاکستان کو امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بہترین ملک قرار دیا اور کہا کہ اس ملک میں دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کئے جانے کے ساتھ ساتھ مکمل تربیت دی جاتی ہے۔ افغانستان کے اس رکن پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی جاری کردہ اس رپورٹ کو بھی مسترد کر دیا کہ افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کمزور ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ سمیت مختلف گروہوں کی شکل میں پینتالیس ہزار حکومت مخالف مسلح عناصر موجود ہیں جن میں بائیس فیصد، غیر ملکی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169