7 نومبر 2016 - 12:39
زارا ملک: یزید کے دربار میں حضرت زینب ؑ کے چہرہ مبارک میں مولا علیؑ کا جلال تھا

مقررین نے کہا کہ استقامت، عبادت، ایثار، جہاد اور حمایت دین کا جو مظاہرہ حضرت سیدہ زینبؑ نے فرمایا وہ غیر مثالی ہے، ان کا امام حسین ؑ کے ساتھ مکہ سے مدینہ اور وہاں سے کربلا تک کا سفر غیر معمولی کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں شرم و حیا کو فروغ دینا ہوگا اور خواتین کو حضرت سیدہ زینبؑ کی زندگی سے سبق حاصل کرنا ہوگا، ان کی سیرت پاک کو اپناتے ہوئے اپنی زندگیوں کو دنیا و آخرت میں روشن کرنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دور حاضر کی خواتین کو حضرت زینب ؑ کی سیرت مبارکہ اور واقعہ کربلا کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا، یزید کے دربار میں حضرت زینب ؑ کے چہرہ مبارک میں مولا علیؑ کا جلال تھا، حضرت زینب ؑ کی سیرت مبارکہ پر عمل کرنے سے دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار صدر منہاج القران ویمن لیگ لاہور زارا ملک، میڈم نوشابہ اور مسز عبدالرؤف بٹ نے دوسری سالانہ سیدہ زینب ؑ کانفرنس (برائے خواتین) میں کیا۔ کانفرنس میں حضرت سیدہ زینبؓ کی سیرت اور واقعہ کربلا کے بعد یزید کے دربار میں ان کی جرات اور لہجہ حیدری میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے کہا کہ استقامت، عبادت، ایثار، جہاد اور حمایت دین کا جو مظاہرہ حضرت سیدہ زینبؑ نے فرمایا وہ غیر مثالی ہے، ان کا امام حسین ؑ کے ساتھ مکہ سے مدینہ اور وہاں سے کربلا تک کا سفر غیر معمولی کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں شرم و حیا کو فروغ دینا ہوگا اور خواتین کو حضرت سیدہ زینبؑ کی زندگی سے سبق حاصل کرنا ہوگا، ان کی سیرت پاک کو اپناتے ہوئے اپنی زندگیوں کو دنیا و آخرت میں روشن کرنا ہے۔

.......

/169