اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے وفد نے کربلا میں عراق کی تنظیم ’’ منظمۃ العمل الاسلامی العراقی‘‘ کے نائب سکریٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس وفد کے اراکین- مجمع اہل بیت(ع) عراق کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین پہلوان زادہ بھبہانی، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ عربی کے عہدیدار حسن خاکرند، اور اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے سربراہ حجۃ الاسلام حسینی عارف- نے حالیہ سالوں اربعین کے موقع پر اسمبلی کی جانب سے پیش کی جانے والے ثقافتی خدمات کی رپورٹ پیش کی۔
’’منظمۃ العمل الاسلامی العراقی‘‘ کے نائب سکریٹری جنرل حسن جاسم الاسدی نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے زیارت اربعین کو دی گئی اہمیت کی قدردانی کی اور کہا: اس ثقافتی فرصت کی طرف رہبر انقلاب اسلامی کی توجہ اس بات کا باعث بنی ہے کہ ایران کے تمام مذہبی ادارے اور تنظمیں اس فرصت سے بہترین فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔
انہوں نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی ثقافتی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا: میں اور اس تنظیم میں ہمارے ساتھی اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ساتھ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کے لیے مکمل آمادگی رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی گزشتہ چند سالوں کی طرح اس سال بھی اربعین کے موقع پر کربلا کے راستوں میں کئی مقامات پر ثقافتی خیمے نصب کر کے زائرین اربعین کے لیے مذہبی خدمات فراہم کرے گی جبکہ امسال پہلی مرتبہ شہر کربلا میں ڈیجیٹل خیمہ نصب کر کے اپنے الیکٹرانک مصنوعات کو پیش کرے گی جو مختلف زبانوں میں مختلف ممالک کے زائرین کے لیے تیار کئے گئے ہیں۔





۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲