2 نومبر 2016 - 15:01
خورشید شاہ: عمران خان نے ہمیشہ نوازشریف کی سیاست کو مضبوط کیا ہے

پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست میں پورس کا وہ ہاتھی ہے جو اپنی ہی فوجوں کو کچل کر دشمن کی فتح کی راہ ہموار کرتا ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ نوازشریف کی سیاست کو مضبوط کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست میں پورس کا وہ ہاتھی ہے جو اپنی ہی فوجوں کو کچل کر دشمن کی فتح کی راہ ہموار کرتا ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ نوازشریف کی سیاست کو مضبوط کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں لیڈر آگے اور کارکن پیچھے ہوتاہے لیکن یہاں لوگ لاٹھیاں کھارہے تھے اور لیڈر کمرے سےباہر ہی نہیں نکلا، لاٹھیاں پیپلزپارٹی کے کارکن ہی کھاسکتے ہیں کیونکہ سیاست میں لیڈر ہمیشہ آگے ہوتے ہیں ، بے نظیر کبھی جیل کی زمین پر سوئی اور کبھی لیاقت باغ میں گولی کھاتے ملیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پہاڑی سے نہ اترنے کی وجہ سے کارکن باہر نہیں نکلا جب کہ سیاسی ورکر اور کارکن مارکھارہے تھے لیکن ان کے کپتان کمرے سے باہر نہ آئے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ہماری سیاست میں پورس کا وہ ہاتھی ہے جو اپنی ہی فوجوں کو کچل کر دشمن کی فتح کی راہ ہموار کرتا ہے، انہوں نے ہمیشہ نوازشریف کی سیاست کو مضبوط کیا ہے۔

.................

/169