اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی اخبار لو فیگارو نے خبر دی ہے کہ سینکڑں کی تعداد میں پولیس اہلکاروں اورافسران نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات ایک بارپھر مظاہرہ کیا- پولیس نے یہ مظاہرہ لوور میوزیم کی عمارت کے باہر کیا- مظاہرے میں شریک ایک پولس افسر نے بتایا کہ فرانسیسی پولیس کو پوری طرح متحد ہو جانا چاہئے کیونکہ فرانس کی بیشتر یونینین حکومت نواز ہیں-
مذکورہ پولیس افسر نے بتایا کہ دیگر یونینیں ملک کے عام مفادات کو مدنظر رکھنے کے بجائے اپنے اپنے مفادات کی فکر میں رہتی ہیں- اس پولیس افسر کا کہنا تھا کہ فرانسیسی حکومت کو چاہئے کہ وہ پولیس کی مشکلات و مسائل کو سمجھے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرے-
فرانس کے محکمہ پولیس کے اہلکار اور افسران گذشتہ سترہ اکتوبر سے ملک کے مختلف شہروں میں خاص طور پر دارالحکومت پیرس میں مظاہرے کر رہے ہیں- خبروں میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی یونین کے نمائندوں کے فرانسیسی وزیر داخلہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے ہیں- پولیس کے مظاہرے کے دوران فرانسیسی پولیس کی ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی ہے جبکہ ان مظاہروں میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
.......
/169