1 نومبر 2016 - 15:45
ایران کی پارلیمنٹ نے صدر حسن روحانی کی کابینہ کے تین نئے وزرا کو اعتماد کا ووٹ دے دیا

ایران کی پارلیمنٹ نے صدر حسن روحانی کی کابینہ کے تین نئے وزرا کو اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے منگل کے روز ایوان کے کھلے اجلاس کے دوران صدر کی جانب سے نامزد کردہ وزیروں کی صلاحیت کا جائزہ لیا جس کے بعد رائے شماری کرائی گئی۔ صدر حسن روحانی نے فخرالدین احمدی دانش آشتیانی کو وزیرتعلیم، رضا صالحی امیری کو وزیر ثقافت اور مسعود سلطانی فر کو کھیل اور نوجوانوں کے امور کا وزیر نامزد کیا تھا۔

رائے شماری کے دوران دانش آشتیانی کو ایک سو ستاون، صالحی امیری کو ایک سو پچھتر، اور سلطانی فر کو ایک سو پچانوے ووٹ ملے۔ اس سے قبل یہ عہدیے بالترتیب علی اصغر فانی، علی جنتی اور محمود گودرزی کے پاس تھے جنہوں نے کچھ روز قبل وزارتوں میں رد و بدل کی خاطر اپنے استعفے صدر مملکت کو پیش کر دیئے تھے۔

.......

/169