29 اکتوبر 2016 - 14:53
دمشق؛ خان الشیخ میں تکفیریوں پر گھیرا تنگ، جبہۃ النصرۃ کی تباہی یقینی

شامی فوج نے دمشق کے مضافات میں میزائل بٹالین کو واپس لینے کے بعد خان‌الشیخ میں دہشت گرد گروہوں کے گرد گھیرا پہلے سےکہیں زیادہ تنگ کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العماد کی پہاڑیوں اور زاکیہ نامی قلعہ میں واقع "میزائل بٹالین" سمیت دمشق کے مضافات میں خان‌الشیخ کے کچھ حصوں کو شامی فوج نے میزائل اور آرٹلری کور اور فضائی حملوں کی مدد سے تکفیریوں سے واپس لے لیا ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ شامی فوج نے خان‌الشیخ اور دمشق کے جنوب مغربی مضافات کو مکمل طور پر گھیر لیا ہے اور دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کردیا ہے۔

دمشق کے مغربی مضافات میں شامی فوج کے آپریشن میں شریک میدانی ذرائع کے مطابق، خان‌الشیخ میں النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کے لئے ہتھیار ڈالنے یا موت کا سامنا کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ ایئر ڈیفنس بٹالین کی آزادی کے بعد خان الشیخ اور ذاکیہ کے درمیان النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کے لئے امداد رسانی کے اہم ترین راستے منقطع ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف دمشق کے شرقی غوطہ میں شامی فوج نے جیش الاسلام کے دہشت گردوں کے ساتھ کئی گھنٹے جھڑپوں کے بعد بہت سے زرعی فارموں کو کلیئر کیا ہے اور اس لڑائی میں بھی تکفیریوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوگئی ہے۔

عین اسی وقت، الریحان شہر جہاں جیش الاسلام نے دیگر دہشت گرد گروہوں سے بھی مدد کی اپیل کی ہے، کی شامی مسلح افواج اور قومی دفاع  فورسز کے ساتھ نواحی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد جنگ جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲