25 اکتوبر 2016 - 14:49
بوسنیائی صدر کا ایران دورہ، ایرانی صدر کا اپنے ہم منصب کا باقاعدہ استقبال

ایرانی صدر مملکت 'حسن روحانی' نے منگل کے روز تہران میں واقع سعدآباد تاریخی اور ثقافتی محل پر بوسنیا اور ہرزیگوینا کی صدارتی کونسل کے سربراہ 'باقرعزت بیگوویچ' کا استقبال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر مملکت 'حسن روحانی' نے منگل کے روز تہران میں واقع سعدآباد تاریخی اور ثقافتی محل پر بوسنیا اور ہرزیگوینا کی صدارتی کونسل کے سربراہ 'باقرعزت بیگوویچ' کا استقبال کیا.

اس سے پہلے بوسنیائی صدر اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد کا گزشتہ رات تہران بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر اعلی ایرانی حکام نے استقبال کیا.

اس کے بعد ایرانی صدر نے صدارتی محل سعدآباد میں مہمان صدر کا باقاعدہ استقبال کیا.

باقر عزت بیگوویچ اور بوسنیائی کے اعلی سطحی وفد صدر حسن روحانی سمیت سنئیر ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں فریقین کے درمیان دوطرفہ روابط، مختلف علاقائی اور بین الاقوامی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال متوقع ہے.

اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے وفود بهی آپس میں ملاقاتیں کریں گے جس میں مختلف موضوعات بالخصوص باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت پارلیمانی تعاون بڑهانے پر اہم مذاکرات متوقع اور اہم تجاویز زیرِ غور آئیں گی.

بوسنیائی صدر، ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر 'علی لاریجانی' کے ساتھ بهی ملاقات کریں گے اور مہمان صدر ایران کے تاریخی شہر اصفہان کی سیر کے لئے بهی جائیں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

ایرانی صدر مملکت 'حسن روحانی' نے منگل کے روز تہران میں واقع سعدآباد تاریخی اور ثقافتی محل پر بوسنیا اور ہرزیگوینا کی صدارتی کونسل کے سربراہ 'باقرعزت بیگوویچ' کا استقبال کیا.

اس سے پہلے بوسنیائی صدر اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد کا گزشتہ رات تہران بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر اعلی ایرانی حکام نے استقبال کیا.

اس کے بعد ایرانی صدر نے صدارتی محل سعدآباد میں مہمان صدر کا باقاعدہ استقبال کیا.

باقر عزت بیگوویچ اور بوسنیائی کے اعلی سطحی وفد صدر حسن روحانی سمیت سنئیر ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں فریقین کے درمیان دوطرفہ روابط، مختلف علاقائی اور بین الاقوامی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال متوقع ہے.

اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے وفود بهی آپس میں ملاقاتیں کریں گے جس میں مختلف موضوعات بالخصوص باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت پارلیمانی تعاون بڑهانے پر اہم مذاکرات متوقع اور اہم تجاویز زیرِ غور آئیں گی.

بوسنیائی صدر، ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر 'علی لاریجانی' کے ساته بهی ملاقات کریں گے اور مہمان صدر ایران کے تاریخی شہر اصفہان کی سیر کے لئے بهی جائیں گے.