اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق میشل عون نے اتوار کی شام سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی اور ان سے لبنان کے سیاسی حالات خاص طور پر صدارتی انتخابات اور علاقے کی تبدیلیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل المستقبل پارٹی کے سربراہ سعد حریری نے بھی صدارتی انتخابات کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے حزب اللہ کے نامزد صدارتی امیدوار میشل عون کی حمایت کی تھی۔
واضح رہے کہ مئی دو ہزار چودہ میں میشل سلیمان کی صدارت کا دور ختم ہونے کے بعد سے اس ملک میں صدر کا عہدہ خالی ہے اور لبنان کی پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتیں کسی ایک صدر کے نام پراب تک متفق نہیں ہو سکی ہیں۔
لبنان میں پارلیمانی نظام رائج ہے اور اس ملک کا صدر پارلیمنٹ کے کم از کم دو تہائی ووٹوں سے منتخب ہوتا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔
/169