24 اکتوبر 2016 - 11:22
شام میں جیش النصر، جیش العزہ، اجناد الشام اور جبہۃ النصرہ کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ

شام کی فوج نے کئی صوبوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ حماہ میں شام کے جنگی طیاروں کی بمباری میں دہشت گرد گروہوں جیش النصر، جیش العزہ، اجناد الشام اور جبہۃ النصرہ کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

لاذقیہ، درعا اور ادلب کے نواح میں بھی شامی فوج نے جیش الفتح کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور ان کے تربیتی مرکز پر حملہ کر کے تباہ کر دیا۔ اس حملے میں کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169