21 اکتوبر 2016 - 19:32
موصل کے جنوب میں 200 وہابی تکفیری دہشت گرد ہلاک اور زخمی

عراق کے اعلی فوجی اہلکار شاکر جودت نے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے موصل کے جنوب میں فوجی آپریشن کے دوران 220 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے اعلی فوجی اہلکار شاکر جودت نے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے موصل کے جنوب میں فوجی آپریشن کے دوران 220 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کی موصل کی جانب پیشقدمی جاری ہے فوج، آّریشن کے دوران عراقی فورسز نے کئی دیہاتوں اور 500 مربع کلو میٹر کا علاقہ کوداعش دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے ۔بعض ذرائع کے مطابق عراقی فورسز موصل سے 7 کلو میٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی ہیں ۔ شاکر جودت کے مطابق عراقی فورسز موصل کے جنوب میں مفتن اور تل ناصر دیہاتوں میں داخل ہوگئی ہیں۔ عراقی فوجی افسر کے مطابق موصل کے جنوب میں اب تک 220 داعش دہشت گرد ہلاک اور گرفتار ہوگئے ہیں۔

.......

/169