20 اکتوبر 2016 - 14:47
موصل آپریشن؛ 48 گھنٹوں میں 96 داعشی دھشتگرد ہلاک

عراقی وفاقی پولیس کے سربراہ رائد شاکر جودت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ موصل کی آزادی کے لئے جاری آپریشن میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران داعش کے 96 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الفرات نیوز کے مطابق عراقی وفاقی پولیس کے سربراہ رائد شاکر جودت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ موصل کی آزادی کے لئے جاری آپریشن میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران داعش کے 96 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران داعشیوں کے 27 نصب شدہ کار بم، 31 میزائل بیس اور پانچ مارٹر بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

جودت نے 10کاتیوشا راکٹ، 200 مارٹر گولے، اور دوسرے اقسام کے جنگی سازوسامان بھی دہشت گردوں سے ضبط کرنے کی بھی خبر دی ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک موصل کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔

اسی سلسلے میں موصل کوآزاد کروانے کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع ہوچکی ہے جو اس گروہ کا عراق میں آخری گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲