17 اکتوبر 2016 - 19:33
چین کی سرکاری جوہری کمپنی  کے سربراہ کا دورہ ایران

چین کی سرکاری جوہری کمپنی کے صدر' سان کین ' کی قیادت میں ایک اعلی سطح وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساته پُرامن جوہری توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے تہران کے دورے پر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کی سرکاری جوہری کمپنی کے صدر' سان کین ' کی قیادت میں ایک اعلی سطح وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساته پُرامن جوہری توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے تہران کے دورے پر ہے.

تہران میں اپنے قیام کے دوران، چین کے جوہری وفد کے سربراہ نے ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ ' علی اکبر صالحی' ، جوہری توانائی کی پیداوار اور ڈیویلپمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈایریکٹر ' محمد احمدیان' اور اراک ہیوی واٹر تحقیقاتی ری ایکٹر کے اعلی حکام کے ساته اہم ملاقاتیں کیں.

ان ملاقاتوں کے دوران ایران اور چین کے جوہری توانائی کے حکام نے پُرامن جوہری توانائی کے شعبوں میں دونوں اداروں کے درمیان باہمیتعاون بڑهانے پر اتفاق کیا.

ایرانی حکام نے چینی جوہری وفد کے ساته اراک کی ہیوی واٹر ری ایکٹر کی نئی ڈیزائننگ کے حوالے سے بهی تبادلہ خیال کیا.

چینی وفد میں شامل جوہری حکام نے اراک میں بهاری پانی کے تحقیقاتی ری ایکٹر کا بهی دورہ کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲