13 اکتوبر 2016 - 09:40
دہشتگرد صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے خان یونس میں دس سالہ فلسطینی بچہ شہید

صیہونی فوجیوں نے جنوبی غزہ پٹی میں واقع خان یونس کے مشرقی علاقے میں فائرنگ کر کے دس سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دس سالہ فلسطینی بچہ عبداللہ نصر عنوہ ابو نظیف اس وقت صیہونی فوجیوں کی گولی لگنے سے شہید ہوگیا جب غاصب صیہونی فوجی خان یونس میں فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ کر رہے تھے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ اس فلسطینی بچے کی کمر پر گولی لگی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران فائرنگ کر کے ایک فلسطینی جوان کو شہید اور پانچ کو زخمی کر دیا ہے۔انتفاضہ قدس کے شہدا کی تعداد دو سو چون ہوگئی ہے۔

.......

/169