11 اکتوبر 2016 - 11:49
یزید وقت کون؟ + تصویر

سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ڈکٹیٹر حاکم نے وقت کے یزید کے عنوان سے شہرت حاصل کر لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن میں مجلس عزا پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے ذریعے کئے گئے فضائی حملے کے بعد عالمی سوشل میڈیا پر سعودی ڈکٹیٹر سلمان بن عبد العزیز کو وقت کا یزید کہا جا رہا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، یمن میں مجلس عزا پر سعودی عرب کے فضائی حملے میں ۱۵۰ عام شہری شہید جبکہ ۶۱۰ افراد زخمی ہوئے۔
یمن پر سعودی اتحاد کے اس حملے کے بعد آل سعود کو بین الاقوامی سطح کے علاوہ حتی عربی ممالک میں بھی اپنے غیر یزیدانہ عمل کے خلاف شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ یہ تو یزید وقت کے ظلم و ستم کا ایک نمونہ ہے حالانکہ علاقے میں جہاں بھی تشدد ہو رہا ہے جہاں بھی مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے آل سعود کا ہاتھ اس کے پیچھے ضرور ہے۔

’’حسین وقت کی صدائے استغاثہ پر وہی لبیک کہہ سکتا ہے جو یزید وقت کو پہچانے اور اس سے اظہار نفرت کرے‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲