10 اکتوبر 2016 - 11:11
ترک فوج کو موصل کی آزادی میں شریک نہیں کیا جائے گا: العبادی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ترک فوجیوں کو موصل کی آزادی کے آپریشن میں شرکت کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  حیدر العبادی نے اتوار کے دن کربلا میں یہ بات زور دے کر کہی کہ ترکی کے فوجیوں کو موصل کی آزادی کے لئے کئے جانے والے آپریشن میں شرکت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ غیر ملکی فوجیوں کی عراقی سرزمین میں ہر طرح کی موجودگی عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے، کہاکہ ہمیں عراق میں ترکی کے فوجیوں کی موجودگی برقرار رکھنے پر مبنی اس ملک کے حکام کے اصرار پر تعجب ہوتا ہے اور اس میں شک نہیں ہے کہ ان کا یہ اصرار دونوں ممالک کے تعلقات پر اثرانداز ہوگا۔ حیدر العبادی نے کہا کہ ترکی کے فوجیوں کو موصل کی آزادی کے آپریشن میں شامل نہیں کیا جائےگا اور ان کو جان لینا چاہئے کہ وہ عراق میں تفریح نہیں کر رہےہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲