اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے وزیرخارجہ سباسٹین کورٹز نے ویانا میں عاشقان اہلبیت عصمت و طہارت کے اجتماع سے خطاب میں کہاکہ آسٹریا میں شیعہ مسلمان مغربی ملکوں میں ایک با اخلاق اور مہذب معاشرے کا ایسا نمونہ ہیں کہ جنھوں نے میزبان ملک میں بہترین تعمیری اور اخلاقی کردار ادا کیا ہے-
آسٹریا کے شیعہ مسلمانوں اور پیروان اہلبیت اطہار علیھم السلام نے پہلی بار عمومی سطح پر مجالس عزا کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ شہدائے کربلا کی یاد میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقدکیا جس میں مختلف ملکوں کے سفیروں اور آسٹریا کی سیاسی شخصیتوں منجملہ آسٹریا کے وزیرخارجہ نے شرکت کی -
اس پروگرام میں جو آسٹریا میں مقیم علوی اور شیعہ مسلمانوں نے کیا تھا آسٹریا کے وزیرخارجہ سباسٹین کورٹز نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلی بار اہل بیت اطہار کے ماننے والے شیعہ مسلمانوں نے باضابطہ طور پر محرم کے پروگرام کا اہتمام کیا اور اس میں آسٹریا کے سرکاری حکام کو دعوت دی -
انہوں نے کہا کہ آسٹریا میں مقیم شیعہ مسلمانوں نے اس طرح کا پروگرام کرکے دیگرادیان کے ساتھ گفتگو اور امن وصلح کی برقراری اور استحکام کی ایک مثال قائم کی ہے-
اس پروگرام کے آغاز میں آسٹریا میں مقیم علویوں یا شیعہ مسلمانوں کی اسلامی یونین کے سکریٹری جنرل سید یوگسل بیگین نے کہاکہ اہل بیت اطہارعلیھم السلام کے چاہنےوالوں نے موجودہ دنیا میں جو تشدد اور بدامنی سے دوچار ہے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی امن و صلح کے لئے بہترین مثال بن سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169