اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی پارلیمنٹ نے شام میں روسی فضائیہ کے دستوں کی تعیناتی سے متعلق شام اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدے کی توثیق کردی ہے -
روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے اس سمجھوتے کی توثیق کردی ہے جس پر ماسکو اور دمشق نے دستخط کئے تھے -
ماسکو اور دمشق کے درمیان ہونےوالے سمجھوتے کے مطابق روسی فضائیہ کے کچھ دستے شام کی حمیمیم ایئربیس پر تعینات غیر معینہ مدت کے لئے تعینات رہیں گے -
اس سمجھوتے پراگست دوہزار پندرہ میں دستخط ہوئے تھے اور اب اس کی توثیق کے لئے اسے دوما میں پیش کیا گیا -
اس معاہدے کی توثیق کے حق میں روسی پارلیمنٹ کے چار سو چھیالیس ارکان نے ووٹ دئے- روسی فضائیہ کے دستے شام کی حکومت کی درخواست پر تعینات ہوں گے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲