4 اکتوبر 2016 - 14:13
افغان سکیورٹی فورسز نے قندوز پر طالبان کا حملہ پسپا کردیا

افغان حکومتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے قندوز میں طالبان کا حملہ پسپا کرتے ہوئے انھیں کافی جانی نقصان پنہچایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے قندوز میں طالبان کا حملہ پسپا کرتے ہوئے انھیں کافی جانی نقصان پنہچایا ہے۔ افغان فورسز کو امریکی فوج کی بھی مدد حاصل ہے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ افغان طالبان دہشت گرد قندوز میں داخل ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق افغان طالبان نے رات گئے شہر پر چاروں جانب سے حملہ کیا تھا جس کے بعد عینی شاہدین کے مطابق پیر کو دن بھر شدید لڑائی جاری رہی اور طالبان نے کئی اہم عمارتوں پر اپنا پرچم لہرا دیا۔
افغان وزارت دفاع اور نیٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نےشہر کی اہم عمارتوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے اور علاقہ کلین کرنے کے لیے فضائی حملے اور گولہ باری جاری ہے۔ افغان گورنر اسداللہ عمر خیل کے مطابق فورسز کی کارروائیوں میں درجنوں طالبان مارے جاچکے ہیں۔ قندوز کے مرکزی اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر نعیم منگل کے مطابق اسپتال میں ایک پولیس اہلکار کی میت اور 43 زخمی لائے گئے جو فائرنگ یا بم کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

.......

/169