29 ستمبر 2016 - 15:21
ترک فوج نے الحسکہ کے اطراف میں 9 شامی شہریوں کو ہلاک کردیا

ترک فوج نے الحسکہ کے اطراف میں شام اور ترکی کی سرحد پر شام کے 9 شہریوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج نے الحسکہ کے اطراف میں شام اور ترکی کی سرحد پر شام کے 9 شہریوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترک فوجیوں نے الحسکہ کے اطراف میں را‎س العین اور تل ابیض شہروں کے درمیان واقع گاؤں کحیلہ میں ہلاک کیا ہے۔ ترک فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

.....

/169