اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے ایران مخالف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج شام بحران اور دہشتگردی کا شکار ہے.
یہ بات 'بہرام قاسمی' نے بده کے روز فرانسیسی وزیر خارجہ کی جانب سے سلامتی کونسل کے ایک حالیہ اجلاس میں شام کے حوالے سے بے بنیاد بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ فرانس شام کے بحران پر قابو پانے کی مدد کرنے کی بجائے اختلافات اور جنگی صورتحال کو ہوا دے رہا ہے.
قاسمی نے مزید کہا کہ ایران معنوی طور اپنے اثر و رسوخ کو استفادہ کرتے ہوئے علاقائی ممالک کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مدد کرنے کے لئے پُرعزم ہے مگر بعض ممالک بالخصوص فرانس کو ایسے حقائق سے آگاہ رہنا ہوگا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲