27 ستمبر 2016 - 14:28
ایران اور عمان کے قریبی تعلقات علاقے کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں: نائب ایرانی صدر

سینئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے قریبی اور دوستانہ تعلقات علاقائی ممالک کیلئے مثالی اور خاص اہمیت کے حامل ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سینئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے قریبی اور دوستانہ تعلقات علاقائی ممالک کیلئے مثالی اور خاص اہمیت کے حامل ہیں.

یہ بات اسحاق جہانگیری نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے عمان کے وزیر برائے کامرس اور صنعت علی بن مسعود ال سونیدی کیساته ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قیادت عمان کیساته تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران،عمان کے درمیان فیری لائن سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سیاحتی تعلقات کو فروغ ملے گا.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی شہری ترقی اور سڑکوں کے وزیر عباس اخوندی جلد عمان کا دورہ کریں گے اور ایران کی بندرعباس اور قشم بندرگاہوں کو عمان کی بندرگاہوں سے منسلک کرنے کے حوالے سے اہم مذاکرات کریں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز