26 ستمبر 2016 - 13:46
نایجیریا کی اسلامی تحریک کے سات شیعہ اراکین گرفتار

عدالت نے ان پر حکومت کے خلاف سازش، غیر قانونی اجتماع اور عمومی نظم کو درہم برہم کرنے کے الزامات عائد کر کے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔نائیجیریا کی عدالت نے اسلامی تحریک کے سات اراکین کو عدالت میں حاضر کرنے کے بعد گرفتار کئے جانے کا حکم دے دیا۔ابوجا میں شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیے نکالی گئی چند روز قبل ریلی میں جن افراد کے ہاتھوں میں شیخ زکزاکی بڑی تصاویر تھی ان پر کئی جھوٹے الزامات عائد کر کے انہیں گرفتار کر لیا گی۔
عدالت نے ان پر حکومت کے خلاف سازش، غیر قانونی اجتماع اور عمومی نظم کو درہم برہم کرنے کے الزامات عائد کر کے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے چند روز قبل شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیے نائیجریا کے دار الحکومت ابوجا میں نکالی گئی ریلی پر پولیس حملہ کر کے کئی افراد کو زخمی جبکہ کچھ کو گرفتار بھی کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز