25 ستمبر 2016 - 10:13
امریکہ نے ایران مخالف پابندیاں اب بھی باقی رکھی ہیں: محمد نہاوندیان

صدر مملکت حسن روحانی کے دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران نے امریکہ کی جانب سے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد میں سستی اور لاپرواہی پر احتجاج کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے سربراہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کے متن کے مطابق ایٹمی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات معمول پر آنے چاہئیں کہا کہ امریکہ نے ابتدائی اور یکطرفہ پابندیاں بدستور برقرار رکھی ہیں- محمد نہاوندیان نے کہا کہ بہت سے ملکوں کے چھوٹے اور متوسط بینک ایران سے درآمدات اور برآمدات دونوں کے لئے ایل سی کھول رہے ہیں اور ایران کی نان پیٹرولیئم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے-

صدرمملکت کے دفتر کے سربراہ نے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بعد اس آٹھ مہینوں کے دوران ایران کے تیل کی پیداوار میں دس لاکھ بیرل سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی فروخت میں بھی کوئی مشکل نہیں ہے جبکہ شیپینگ انشورنس کے حواالے سے بھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے-

صدرمملکت کے دفتر کے سربراہ نے کہا کہ ایٹمی پابندیاں اٹھائی جا چکی ہیں تاہم ابھی حالات ایسے نہیں ہوئے ہیں کہ بڑے بینک، امریکہ کی ابتدائی اور یکطرفہ پابندیوں کی جانب سے بے فکر ہوکر آگے بڑھیں- انھوں نے کہا کہ ابھی وہ مطلوبہ تیزی پیدا نہیں ہوئی ہے اورایران کو اسی چیز پر اعتراض ہے- محمد نہاوندیان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کا اقتصاد، تیل کی قیمت گرنے کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے ایک کامیاب ترین اقتصاد رہا ہے جبکہ تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک کو تیل کی قیمتیں گرنے کے باعث افراط زر کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا لیکن ایران میں افراط زر میں کمی آئی اور اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوا- ہے-

.......

/169