اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں گیارہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے -
بغداد سے موصولہ شمالی علاقے تاجی میں بم دھماکے میں دوعراقی شہری جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوگئے -
تاجی کا علاقہ ، بغداد کا پرہجوم علاقہ شمار ہوتاہے - اس درمیان داعش نے صوبہ صلاح الدین میں پئے درپئے شکست کھانے کے بعد اپنے وحشیانہ جرائم تیز کردئے ہیں -
داعش نے اپنے تازہ ترین جرائم میں صوبہ نینوا میں پچیس عام شہریوں کو فوج کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں گولی مار دی ہے -
داعش نے جو دوہزار چودہ سے صوبہ نینوا پر قابض ہے عام شہریوں کے خلاف کسی بھی طرح کے جرائم سے دریغ نہیں کیا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲