24 ستمبر 2016 - 14:24
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فائرنگ، خاتون ہلاک

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں ہونے والی فائرنگ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمعہ کی شب شمال مغربی پیرس کے علاقے پینٹن میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک مسلح شخص نے پینٹن کے علاقے میں ایک خاتون پر گولیاں چلائیں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ کی ممکنہ وجوہات پر غور کیا جارہا ہے۔ تاحال کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آسکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے یہ واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ حالیہ میہنوں کے دوران فرانس میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

.......

/169