24 ستمبر 2016 - 13:26
ایرانی وزیر خارجہ کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات

قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے مصر کے وزير خارجہ سامح شکری نے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے مصر کے وزير خارجہ سامح شکری نے ملاقات اور گفتگو کی۔
مصری وزیر خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے اس ملاقات کے سلسلے میں کہا کہ ایران اور مصر کے وزراء خارجہ نے ناوابستہ تحریک کی سرگرمیوں، اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں اس کے مؤقف ، علاقائي امور اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں غور و خوض کیا۔ مصری ترجمان نے کہا کہ شام کے بارے میں مصر اور ایرن کا مؤقف یکساں ہے اور دونوں ممالک شام میں فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔

.......

/169