اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے جمعے کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکھہترویں اجلاس کے موقع پر سوڈان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بحران شام کے حل کے لیے عالمی عزم اور دہشت گرد گروہوں کی بیرونی حمایت و مدد کا سلسلہ بند کرنے کی ضرورت ہے- ولید المعلم نے کہا کہ شام، بحران کے حل کے لئے ہر سنجیدہ منصوبے کا پابند ہے-
شام اور سوڈان کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون میں فروغ پر بھی تاکید کی- شام کے وزیر خارجہ نے جمعے کو روس اور بیلا روس کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی تھی -
۔۔۔۔۔
/169