اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمشید کواٹر کے علاقہ بلوچ پاڑہ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ۳۵ سالہ شہاب حیدر شہید ہوگئے ہیں، شہاب حید ر کا جسد خاکی انچولی امام بارگاہ منتقل کردیا گیا ہے،جہاں غسل و کفن کے بعد انکی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ محرم سے قبل تکفیری دہشتگرد ملک کا امن و امان خراب کرنے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ فوری کاروائی کرتے ہوئے تکفیری دہشتگردوں کی سازش کو ناکام بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169