21 ستمبر 2016 - 11:29
ایران؛ یوم دفاع مقدس کے موقع پر ایس ۳۰۰ میزائیل کی نمائش

ایرانی دارالحکومت تہران سمیت ملک بهر میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ ملی جوش و جذبے کے ساته منایا جارہا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی یوم دفاع مقدس کے موقع بده کے روز مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی جس میں روسی ساختہ ایس 300 میزائل سمیت ایران میں بنائی گئی جدید میزائل ٹیکنالوجی ایس 200 کی نمائش ہوئی.
ایرانی دارالحکومت تہران سمیت ملک بهر میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ ملی جوش و جذبے کے ساته منایا جارہا ہے.
تہران میں واقع بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کے روضے کے مقابل مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی جس میں جدید سامان حرب کی نمائش بهی کی گئی.
ایرانی مسلح افواج کی اس شاندار پریڈ کو براہ راست نشر کیا گیا اور کروڑوں ایرانی عوام نے اپنی افواج کی اس ولولہ انگیز تقریب کو دیکها.
مسلح افواج پریڈ کی تقریب میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری مہمان مہمان خصوصی
تهے جبکہ اعلی عسکری کمانڈر، دفاعی حکام غیرملکی سفارتخانوں میں تعینات عسکری اتاشی بهی شریک تهے.
میجر جنرل محمد باقری اس وقت مرکز فوجی پریڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں.
پریڈ کے دوران ایران کی آرمی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ماہرین کی طرف سے تیار کردہ جدید جنگی اور دفاعی ٹیکنالوجی اور فضائیہ سے متعلق ایڈوانس مواصلاتی نظام کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا.
قابل ذکر ہے کہ ۲۱ ستمبر ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کا پہلا دن ہے. بائیس ستمبر انیس سو اسی کو اس وقت کے عراقی آمر صدام نے امریکہ اور مغربی طاقتوں کے اکسانے پر ایران کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا تها جس کا مقصد ایران کے نوخیز انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کو ختم کرنا تها.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲