اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وینزویلا کے مارگریٹا جزیرے میں منعقدہ غیروابستہ تحریک (NAM) کا دو روزہ سربراہی اجلاس ختم ہوگیا جس کے آخر میں رکن ممالک کی قیادت نے 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ کی توثیق کردی.
غیروابستہ تحریک کے دو روزہ سربراہی اجلاس اتوار اور پیر کے روز منعقد ہوا. اس سے پہلے منگل سے جمعے کے روز تک رکن ممالک کے ماہرین اور وزرائے خارجہ کی بهی نشستیں منعقد ہوئیں.
سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں نے غیروابستہ تحریک کے سابق صدر اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص صدر 'حسن روحانی' کی اس تنظیم کو مضبوط کرنے کی کوششوں کو سراہا.
انہوں نے مشترکہ اعلامیہ میں غیروابستہ تحریک کو مزید متحرک کرنے پر زور دیا. اسکے علاوہ عالمی نظم و ضوابط پر عمل درآمد، دوسرے ممالک کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام، عالمی امن اور تخفیف اسلحہ کے لئے کوششیں، انسانی حقوق کے قوانین کا نفاذ کا مطالبہ کیا گیا.
17ویں سربراہی اجلاس کی افتتاحی نشست میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اس تنظیم کی صدارت کو آئندہ تین سال کیلئے اپنے وینزویلائی ہم منصب کو سونپ دی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲