19 ستمبر 2016 - 10:21
ایران، ونزویلا اور آذربائیجان ناوابستہ تحریک کے ٹروئیکا گروپ کے ارکان، آئندہ اجلاس باکو میں

ناوابستہ تحریک کے سترہویں سربراہی اجلاس میں شریک ارکان نے جمہوریہ آذربائیجان کو آئندہ اجلاس کا میزبان منتخب کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ناوابستہ تحریک کے سترہویں سربراہی اجلاس میں شریک ارکان نے جمہوریہ آذربائیجان کو آئندہ اجلاس کا میزبان منتخب کر لیا ہے۔

اس طرح ایران، ونزویلا اور جمہوریہ آذربائیجان ناوابستہ تحریک کے ٹروئیکا گروپ کے ارکان بن گئے ہیں۔

ایران کی سربراہی میں ونزویلا میں ناوابستہ تحریک کے سترہویں سربراہی اجلاس کی حتمی دستاویز تیار کی گئی جو تین ابواب اور نو سو سات شقوں پر مشتمل ہے۔ اس حتمی دستاویز کی رکن ملکوں کے سربراہوں نے منظوری دے دی ہے۔

.......

/169