18 ستمبر 2016 - 16:49
شام میں امریکہ کھلے عام داعش کی حمایت پر تل گیا

شام کے علاقے دیر الزور میں امریکی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں ۶۲ شامی فوجی اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں امریکی فوج نے کھلے عام داعش کی حمایت شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیرالزور کے علاقے ’’جبل ثردہ‘‘ میں شامی فوج کے ٹھکانے پر بمباری کر کے ۶۲ فوجی اہلکاروں کو جانبحق کر دیا ہے۔
امریکی طیاروں کی اس بمباری کے بعد داعشی دھشتگردوں نے جبل ثردہ پر قبضہ کر لیا اور دیر الزور ایئرپورٹ کے قریب آنے میں کامیاب ہو گئے۔
امریکی فوج نے تاہم اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے شامی فوج کے ٹھکانوں پرکی گئی  بمباری پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔
امریکی فوج نے ایسے حال میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے کہ امریکہ شام میں دھشتگرد ٹولے داعش کے مقابلے کا دعویٰ کر رہا ہے۔
دوسری جانب صیہونی جنگی طیاروں نے بھی شام کے سرحدی علاقے خان ارنبہ پر فائرنگ کر کے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک جبکہ پانچ افراد کو زخمی کر دیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز