اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیروابستہ تحریک (NAM) کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شریک رکن ممالک کے سربراہان مملکت ہفتے کے روز اجلاس کے اختتامی اعلامیہ کے ڈرافٹ کا جائزہ لیں گے.
اس ڈرافٹ میں ایران مخالف بیانات حذف اور خودمختار ممالک کی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی اقدامات پر تنقید کے نکات کو بهی شامل کردیا گیا ہے.
وینزویلا کے مارگریٹا جزیرے میں غیروابستہ تحریک کے ماہرین اور وزرائے خارجہ کے اجلاس انعقاد ہوچکا ہے اور آج اور کل تک رکن ممالک کی اعلی قیادت 17ویں اجلاس کے اختتامی اعلامیہ کے ڈرافٹ پر تبادلہ خیال کرے گی.
اختتامی اعلامیہ کے ڈرافٹ کی تیاری میں ایران کے ساته مشاورت بهی کی گئی جس کے نتیجے میں اس ڈرافٹ میں ایران مخالف بیانات کو حذف کرتے ہوئے آزاد ممالک کی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے کے امریکی اقدامات پر تنقید کو بهی شامل کیا گیا ہے.
اس اجلاس میں آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت 'حسن روحانی' غیروابستہ تحریک کے صدر کی حیثیت سے ایران کی چار سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد باضابطہ طور پر اس تحریک کی صدارت کو وینزویلا کی سپرد کیا جائے گا.
غیروابستہ تحریک کے 17ویں سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیہ تین فصلوں اور 907 نکات پر مشتمل ہے.
تیار کئے جانے والے ڈرافٹ میں اقوام متحدہ کے 68ویں اجلاس کے موقع پر پاس ہونے والی ایرانی صدر حسن روحانی کے تشدد اور انتہا پسندی سے پاک دنیا کے نظریہ کی قرارداد سے بهی استفادہ کیا گیا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲