12 ستمبر 2016 - 14:17
ترکی میں حکمراں جماعت کے دفتر کے باہر دھماکے میں 48 افراد زخمی + تصاویر

ترکی کے مشرقی شہر وان میں حکمران جماعت عدالت اور توسعہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 48 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے مشرقی شہر وان میں حکمران جماعت عدالت اور توسعہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 48 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے مشرقی شہر وان میں دہشت گردوں نے حکمران جماعت کے دفتر کے سامنے کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 48 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ حکمران جماعت کے دفاتر کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد ایمبولینسز جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں جبکہ دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

.......

/169