12 ستمبر 2016 - 11:57
اہل بیت(ع) خبر رساں ایجنسی ابنا بہت اچھی اور کامیاب ایجنسی: موسوی اردبیلی

آیت اللہ موسوی اردبیلی نے اس ملاقات میں ابنا کی کارکردگیوں پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: آپ کا کام بہت اچھا اور اطمینان بخش ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق خبر رساں ایجنسی ابنا کے مینیجرز اور عملے  نے مراجع تقلید اور بزرگ علماء سے ملاقاتوں کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے اس مرتبہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ موسوی اردبیلی سے ملاقات اور گفتگو کی۔



آیت اللہ موسوی اردبیلی نے اس ملاقات میں ابنا کی کارکردگیوں پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: آپ کا کام بہت اچھا اور اطمینان بخش ہے۔ اور ابنا ایک کامیاب نیوز ایجنسی ہے۔
انہوں نے دنیا میں شیعوں کی مظلومیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا: شیعہ تاریخ میں ہمیشہ مظلوم رہے ہیں اور اس وقت دنیا میں شیعوں پر ہونے والے ظلم کو دور کرنا ہمارا اصلی فریضہ ہے۔
آیت اللہ موسوی اردبیلی نے آخر میں کہا: ہم بھی اس راہ میں آپ کا تعاون کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔



اس ملاقات کے آغاز میں اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر نے ابنا کی کارکردگیوں کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا: اس نیوز ایجنسی نے ۲۰۰۶ میں تین زبانوں میں کام شروع کیا اور اس وقت ہمارے ساتھیوں کی زحمتوں اور کوششوں سے ‘‘ابنا’’ دنیا کی ۲۳ زندہ زبانوں میں شیعوں کی خبروں کو منعکس کر رہی ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین حسینی عارف نے اس خبر رساں ایجنسی کی تاسیس کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا: اگر چہ اس وقت پوری دنیا میں ۳۰۰ میلین  شیعہ پائے جاتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ ان کی اکثریت مظلومیت کا شکار ہے جس کی وجہ یا ان کا اقلیت میں ہونا ہے یا بحرین اور آذربائیجان جیسے ملکوں میں ہونا ہے جہاں پر حاکم حکمران انہیں ظلم و تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: مظلوم شیعوں کی ایک مشکل یہ ہے کہ حتی ان کی مظلومیت کی خبریں بھی دنیا میں منعکس نہیں کی جاتی ہیں اور کوئی ان کی مشکلات سے آگاہ بھی نہیں ہے۔
حسینی عارف نے شیعوں پر جاری مظالم کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا: مثال کے طور پر پاکستان میں ۲۰ میلین سے زیادہ شیعہ موجود ہیں لیکن اس ملک میں شیعہ نسل کشی ابھی بھی پائی جاتی ہے۔ پاکستان کے علاقہ پاراچنار میں چند سال قبل شیعہ مسلمان، تکفیریوں کے محاصرے میں ہوتے تھے تکفیری شیعہ زائرین کی بسوں کو روک کر ان کی قمیضیں اتار کر زنجیر زنی یا ماتم کے نشان دیکھتے تھے اور انہیں مار ڈالتے تھے لیکن کوئی بھی ان پر ہونے والے ظلم کو منعکس نہیں کرتا تھا یہاں تک کہ ہمارے ایران کا میڈیا بھی اسے قبائیلی جنگ کے نام سے بیان کرتا تھا!
ابنا کے ڈائریکٹر نے مزید کہا: اسی مقصد کے پیش نظر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ابنا نیوز ایجنسی کو وجود میں لایا اور دس سال کے عرصے میں اس نے اتنی ترقی کی کہ اب دنیا کی ۲۳ زبانوں میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔
انہوں نے ابنا میں پائی جانی والی زبانوں کو گنواتے ہوئے کہا کہ ابنا اس وقت انگریزی، عربی، فرانسیسی، چینی، فارسی، ہسپانوی، جرمن، روسی، ترکی ،آذری، اردو، بنگلادیش، ملایو، ہندی، انڈونیشیائی، سوائیلی، ہوسا، میانمار، بوسنیائی، پرتگالی اور جاپانی زبانوں میں کام کر رہی ہے۔
اس ملاقات کے آخر میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ موسوی اردبیلی نے ابنا اور اس کے عملے کے لیے کامیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا: میں پوری دنیا کے شیعوں کی مشکلات کے حل کے لیے دعا کرتا ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ ابنا خبررساں ایجنسی کے مینیجرز اور عملے نے اس پہلے آیت اللہ علوی گرگانی، آیت اللہ ظاہری اصفہانی نیز دانشگاہ ادیان و مذاہب کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین نواب اور آیت اللہ سید احمد خاتمی سے بھی ملاقات اور ان سے رہنمائی حاصل کی ہے ۔

.............

242

لیبلز