21 اگست 2016 - 14:07
عراق؛ وزارت انصاف نے چھتیس داعشیوں کا لٹکایا تختہ دار پر

عراق کی وزارت انصاف نے سترہ سو فوجی کیڈٹوں کے قتل عام میں ملوث چھتیس داعشیوں کو جرم ثابت ہونے کے بعد تختہ دار پر لٹکا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی الفرات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عدالت کے فیصلے پر اتوار کے روز صوبہ صلاح الدین کی نصیریہ جیل میں عملدرآمد کیا گیا۔ اس موقع پرعراق کے وزیر انصاف حیدر الزاملی اور شہید ہونے والے کیڈٹوں کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ داعش کے دہشت گردوں نے سن دوہزار چودہ میں تکریت کے قریب واقع اسپائیکر چھاونی پر حملہ کرکے سترہ سو فوجی اہلکاروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا تھا۔داعش نے اس قتل عام کی ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں مغویوں کو زمین پر لٹاکرگولیوں کا نشانہ بناتے دکھایاگیاتھا۔عراق کے سیکورٹی اداروں نے تکریت کی آزادی کے بعد چھے سو عراقی کیڈٹوں کی لاشیں ایک اجتماعی قبر سے دریافت کی تھیں۔عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے اسپائیکر چھاؤنی میں کم سے کم سے سترہ سو افراد کو قتل کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲