اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے تین ایرانی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹائے جانے کے بعد میں برطانیہ نے بهی ان کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے.
برطانوی وزارت خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کی جنرل کورٹ کی جانب سے تین ایرانی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹائے جانے کے بعد برطانیہ نے بهی ان کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران کی ان تین کمپنیوں پر سال 2008 میں جوہری ہتهیاروں کے پهیلاو کے بہانے پابندیاں عائد کی گئی تهیں.
یورپی یونین کی جانب سے اسلامی جمہوریہ شپنگ لائنز کمپنی (IRISL)، اسلامی جمہوریہ شپنگ لائنز ملٹی ٹرانسپورٹ کمپنی اور معروف سمندری کمپنی (PTE) کے اثاثے منجمد کر دئیے گئے اور ان کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی گئیں.
مارچ 2015 میں یورپی یونین کی جنرل کورٹ میں اس کیس کی جانچ پڑتال کی گئی اور تینوں ایرانی کمپنوں کے خلاف پابندیاں فوری ختم کرنے کے فیصلے کی تصدیق کی گئی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲