1 اگست 2016 - 05:47
روس کے وزیر دفاع نے ماسکو میں لگی نمائش میں ایران کے ثقافتی اسٹال کا معائنہ کیا

روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے ماسکو کی ایک نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس دفاع اور ثقافتی اسٹال کا معائنہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے ماسکو کی ایک نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس دفاع اور ثقافتی اسٹال کا معائنہ کیا ہے-

 اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے یہ اسٹال ماسکو کے مضافاتی علاقے آلابینو کے کینٹ علاقے میں لگایا گیا ہے-

روسی وزیر دفاع نے ماسکو میں ایران کے فوجی اتاشی کرنل علی رضا نوجوان کے ساتھ مقدس دفاع سے متعلق لگائے گئے اسٹال کا معائنہ کیا-

روسی وزیر دفاع نے اس اسٹال میں موجود مختلف تصاویر اور خاص طور پر دفاع مقدس سے متعلق کتابوں اور تصویروں کو کافی دلچسپی سے دیکھا-

ماسکو کے مضافات میں الابینو کینٹ میں ایران کے علاوہ چین، قزاقستان، وینزوئیلا، صربیہ اور جمہوریہ آذربائیجان نے بھی اپنے اپنے ثقافتی اسٹال لگائے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲