اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت فلسطینیوں کے خلاف نئے ظالمانہ اقدام میں غرب اردن میں فلسطینیوں کے پینے کے پانی میں زہر ملانے کی کوشش رہی ہے تاکہ فلسطینی اپنی سرزمین ترک کرنے پر مجبور ہو جائیں۔
اطلاعات کے مطابق "خاموشی کو توڑتے ہیں" نامی اسرائیل کے ایک ادارے نے ایک ویڈیو فلم میں انکشاف کیا ہے کہ انتہا پسند صیہونی آبادکار غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے پینے کے پانی میں زہر ملانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔
مذکورہ اسرائیلی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ پینے کے پانی میں زہر ملانے کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینی اپنی سرزمین ترک کر نے پر مجبور ہو جائیں اور پھر صیہونی آباد کار ان کے گھر بار پر قبضہ کر لیں۔
یاد رہے کہ تقریبا" ایک سال پہلے اسرائیلی ٹی وی چینل نمبر دس نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ انتہا پسند صیہونی آبادکارغرب اردن میں فلسطینی کسانوں کے زیتون کے باغات سے چوری اور ان باغات کو نابود کر رہے ہیں۔ صیہونی اخبار "ہاآرتص" نے بھی چند ماہ قبل مقبوضہ علاقے صفد میں صیہونی مذہبی رہنماؤں کی کونسل کے ایک رکن " شموئیل مردخائی" کا فتوی شائع کیا تھا جس میں عربوں کی چوری کو جائز قرار دیا گیا تھا۔
ادھرغاصب اسرائیلی حکومت نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کے لئے پانی کی سپلائی کو منقطع کر دیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کے لئے پینے کے پانی کی سپلائی منقطع کر دی ہے جس پرغرب اردن کے محکمہ آب رسانی کے سربراہ فادی عبدالغنی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فادی عبدالغنی نے کہا کہ غرب اردن کے فلسطینیوں کو ماہ رمضان کے شروع سے ہی پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی بالکل منقطع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169