اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حجاج کرام کے خلاف حج کو سبوتاژ کرنے کی سعودی کوششیں ناجائز صیہونی ریاست کے مفادات کا تحفظ کرتی ہیں.
يہ بات ايراني صدر حسن روحاني نے شمال مغربي صوبے مغربي آذربايجان ميں ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ ايراني شہريوں كے ليے حج كو سبوتاژ اور خطے ميں عدم استحكام پھيلانے اور خود كو حرمين شريفين كے متولي ہونے كا دعوي كرنے والے درحقيقت غاصب صيہوني رياست كے مفادات كو پورا كر رہے ہيں.
صدر مملكت نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كو غير مستحكم كرنے كيلئے علاقائي بدامني مسلسل جاري ہے.
انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے خلاف سازشيں كرنے والے ايراني قوم كي يكجہتي، اتحاد اور مضبوط استحكام كي وجہ سے اپنے مقاصد ميں ناكام ہو رہے ہيں.
صدر روحاني نے ايران اور عالمي طاقتوں كے درميان جوہري معاہدے كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ميں نے عالمي مذاكرات كاروں كا سامنا كرنے كيلئے صحيح مذاكرات كاروں كو منتخب كيا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲