اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبے ہرات کے پولیس سربراہ مجید روزی نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبے ہرات کے مختلف علاقوں منجملہ کشک کہنہ، رباط سنگی اور گلران میں افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں طالبان گروہ کے کم از کم سولہ افراد ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہو گئے۔ صوبے ہرات کے پولیس سربراہ کے مطابق گذشتہ ہفتے شروع ہونے والی ان کارروائیوں کے دوران پچاس سے زائد قصبوں اور دیہاتوں سے طالبان کا صفایا کر دیا گیا۔ ہرات کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہر ہرات میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں کافی کمی آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169