اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے ایک اسکالر اور سیاسی تجزیہ نگار ’’ڈاکٹر کیون بیرٹ‘‘ نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں امریکہ میں اسرائیلی لابی کے اثر و رسوخ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا سیاسی، معاشی اور اقتصادی نظام پوری طرح سے صیہونی رژیم کے قبضے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقت و اقتدار کے تمام بڑے حکومتی اداروں یہاں تک کہ امریکہ کے سیاستدانوں اور اشرافیہ پر بھی صیہونی لابی کا کنٹرول ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی معشیت، اقتصادیات ،سیاست ، تعلیمی اداروں یہاں تک کہ ذرائع ابلاغ پر بھی صیہونی رژیم کا قبضہ ہے اور صیہونی رژیم امریکی معاشرے کو کسی بھی طرف دھکیلنے پر قادر ہے۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہا کہ اسرائیل نے امریکہ کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے اور اسرائیل کی وجہ سے امریکہ کی معشیت کو کھربوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 11/9 حملوں جن کا مقصد امریکہ کو اسرائیل کے دشمنوں کے خلاف اکسانے ، فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے نسل کشی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے لامتناہی جنگوں کی طرف دھکیلنا تھا جس پر امریکہ نے اب تک دو یا تین ہزار ارب ڈالر خرچ کئے ہیں۔
کیون بیرٹ نے مزید کہا کہ امریکہ نے صیہونی رژیم کی ناجائز حکومت کی بقا کیلئے مسلمانوں کے خلاف لامتناہی جنگوں کا سلسلہ شروع کر کے اپنی معشیت ، اقتصادیات اور ساکھ کو داؤ پر لگایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲