23 مارچ 2016 - 12:15
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سعودی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں: انصار اللہ

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے غیر جانبدار نہیں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما محمد البخیتی نے المیادین ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد، غیر جانبدار نہیں ہیں اور وہ سعودی حکومت کی پالیسیوں پر عمل کر رہے ہیں۔ محمد البخیتی نے مذاکرات کے لئے سترہ اپریل کی تاریخ پر اتفاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ روئٹرز نے یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ یمن کے امن مذاکرات سترہ اپریل کو کویت میں ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲