اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیلجيئم کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ صدر روحانی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جس کے ساتھ مقابلہ کے لئے باہمی تعاون کی سخت ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169