اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تجمع عربی و اسلامی برائے تائید راہ مقاومت کی دعوت پر اور شام کے صدر ڈاکٹر بشارالاسد کی زیرسرپرستی ہونے والی دو روزہ عالمی کانفرنس بعنوان " امت پر امریکی اور صیہونی مسلط کردہ جنگ" میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ شام میں موجودہ جنگ مشرق وسطی میں موجود وسائل کے ہتھیانے کی جنگ ہے۔ اور شام اس وقت عرب ممالک کی خیانت کاری کی وجہ سےخانہ جنگی کا شکار ہے۔
دمشق میں ہونے والی اس کانفرنس میں 40 ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ جس میں پاکستان کی نمائندگی ایم ڈبلیو ایم کے امور خارجہ کے سربراہ ڈاکٹر شفقت شیرازی اور ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ سوریہ کے نمائندہ علامہ محمد اشفاق نے کی۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کانفرنس کے شرکاء کو پاکستان کے موقف سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام چاہتی ہیں کہ شام کا مسئلہ شامی عوام کے رائے عامہ کے ذریعے حل کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲