اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ میں مسلح افراد کے حملے میں4 یورپی سیاحوں سمیت کم از کم 16افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئیوری کوسٹ کے معاشی مرکز اور سب سے بڑے شہر عابدجان کے مشرق میں واقع تفریحی ساحلی قصبے گرینڈ بسام میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تمام حملہ آور سیاہ لباس پہنے ہوئے تھے، جنہوں نے ساحل پر واقع ریستورانوں میں موجود سیاحوں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ہلاک افراد میں 14 شہری جبکہ اسپیشل فورس دستے کے 2اہلکار بھی شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری القاعدہ کی مقامی شاخ القاعدہ فی بلاد المغرب نے قبول کرلی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169