اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ کسی عربی اور اسلامی ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح فلسطینی عوام اور مزاحمتی تحریکوں کی بہرپور حمایت اور مدد نہیں کی ہے.
یہ بات 'ابو مرزوق' نے لبنان کے سنئیر اہل سنت عالم دین اور بین الاقوامی علما مزاحمت تنظیم کے سربراہ 'شیخ ماہر حمود' کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 2006 میں اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطینی عوام کی بھرپور مدد کی تاریخ رقم کردی.
اس نشست کے دوران دونوں رہنماوں نے فلسطینی عوام کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کی حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے حماس سمیت فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا.
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی مضبوطی اور بیت المقدس آزادی عمل کی کامیابی کے حوالے سے ایران کا تعاون نہایت اہمیت رکہتا ہے.
حماس رہنما اور سنئیر لبنانی عالم دین نے اس بات پر زور دیا کہ افواہیں اور بے بنیاد مفروضوں سے ایران اور فلسطینی تنظیموں کے درمیان تعلقات ہرگز متاثر نہیں ہوں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲