12 نومبر 2015 - 19:07
غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی جوان شہید

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی صبح سویرے شہر الخلیل کے ایک ہسپتال پر حملہ کرکے اٹھائیس سالہ ایک فلسطینی جوان کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔
صیہونی فوجیوں نے شہید ہونے والے اس فلسطینی کے چچا زاد بھائی کو، جو کچھ عرصے قبل صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی اور اس ہسپتال میں زیر علاج تھا، اغوا کرلیا۔
صیہونی فوجیوں نے شہر الخلیل کے اس ہسپتال پر عربوں کے لباس میں حملہ کیا۔ اس فلسطینی کی شہادت کے بعد اکتوبر کے اوائل میں انتفاضۂ قدس شروع ہونے کے بعد سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پچاسی ہوگئی ہے۔
اس سے قبل صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے قریب قلندیا کیمپ پر حملہ کرکے درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲